Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نسخے کے بغیر پیناڈول نہ دینے کی تجویز

جدہ۔۔۔۔الباحہ یونیورسٹی میں فیکلٹی آف میڈیسن کے سیکریٹری ڈاکٹر محمد حلوانی نے اپیل کی کہ پیناڈول اور اینٹی بایوٹک بے تحاشااستعمال کرنے پر پابندی لگائی جائے۔ حد سے زیادہ استعمال کے نقصانات سے لوگوں کو آگاہ کیا جائے۔ بغیر ڈاکٹر کے نسخے کے پیناڈول فروخت کرنے سے روکا جائے۔ انہوں نے الوطن اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے توجہ دلائی کہ سعودی قانون کے بموجب بغیر ڈاکٹر کے نسخے کے عام حالات میں دوا فروخت کرنے پر 30تا50ہزا رریال جرمانہ مقرر ہے۔ علاوہ ازیں درد کے علاج کیلئے پیناڈول بغیر نسخے کے فروخت کرنیوالوں کو 10ہزار ریال تک جرمانہ ہوگا۔

شیئر: