Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گاڑیوں پر غیر اخلاقی جملے تحریر کرنے پر جرمانے

مکہ مکرمہ۔۔۔۔مکہ مکرمہ محکمہ ٹریفک کے ڈائریکٹر کرنل باسم البدری نے واضح کیا ہے کہ گاڑیوں پر حیاسوز جملے تحریر کرنے پر جرمانے ہونگے۔عاجل اور الوطن کے مطابق البدری نے مزید کہا کہ حیاسوز جملے لکھنے پر 3ہزار سے 6ہزار ریال تک اور عام جملے یا نقش تحریر کرنے پر 300سے 500ریال جرمانے ہونگے۔ حال ہی میں نوجوانوں کے حلقوں میں ایک رواج بڑے پیمانے پر پھیلا ہے وہ یہ کہ تہذیب اور شائستگی کے منافی جملے گاڑی کے عقبی حصے میں تحریر کرنے لگے ہیں۔

شیئر: