Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکیوں کوموسمی خطرات کا انتباہ

ریاض۔۔۔۔سعودی عرب میں امریکی سفارتخانہ نے اپنے شہریوں کو اس مرتبہ دہشتگرد ی اور انتہاپسندی کے خطرات کے بجائے سعودی عرب کے خراب موسم کے خطرات سے خبردار کیا ہے۔ امریکی سفارتخانے کی جانب سے ویب سائٹ پر انتباہ دیاگیا کہ اس ہفتے سعودی عرب کا موسم دگرگوں رہے گا۔ موسلادھار بارش ، طوفانی ہواؤں اور سمندر میں تباہ کن لہروں کے امکانات ہیں مملکت میں موجود تمام امریکی شہری ہنگامی حالات سے نمٹنے کیلئے ضروری تیاریاں کرلیں۔ کھانے پینے کی ایسی اشیاء گھروں میں محفوظ کرلیں جو خراب نہ ہوتی ہوں۔ علاوہ ازیں بیٹری سے چلنے والے ریڈیو، معمول کی دوائیں اور پاسپورٹ وغیرہ ہمراہ رکھیں۔

شیئر: