Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گیس سلنڈرپھٹنے سے دھماکہ، ماں بیٹا ہلاک، 35 زخمی

لدھیانہ۔۔۔۔پنجاب کے شہر لدھیانہ میں غیاث پورہ کے سمراٹ کالونی میں واقع مکان میں گیس سلنڈراچانک دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں آگ لگ گئی
حادثے  میں ماں بیٹا ہلاک جبکہ 35افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو سول اسپتال میں داخل کرایا گیا ۔ اطلاع ملتے ہی پولیس اور فائر بریگیڈ کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔
نائب فائر افسرشرشٹی ناتھ نے بتایا کہ امدادی ٹیموں نے ہنگامی بنیادوں پر کام کرتے ہوئےمکینوں کو بحفاظت نکال کر آگ بجھانے کی کارروائی شروع کی ۔
حادثے میں  زخمی ہونیوالے تمام افراد کو فوراً اسپتال پہنچایا گیا جبکہ مرنیوالےبیٹے اور ماں  کی نعش  پولیس نے قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیااور واقعہ کی تحقیقات شروع کردی  ۔
مزید پڑھیں:- - - - - -نرسنگ ہوم کو بم سے اڑانے کی دھمکی کے بعد افراتفری

شیئر: