Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

برطانوی بحری جنگی جہاز بھی خراب

لندن ..... ابھی چند دنوں قبل ہی امریکہ کا ایک بحری جہاز جسے سمندر میں اتارا گیا تھا خراب ہوگیا تھا لیکن اب برطانوی بحریہ کا ایک جنگی جہاز سمندر میںاتارے جانے کے صرف 2دن بعد ہی خراب ہوگیا اور اسے کھینچ کر بندرگاہ لایا گیا۔ یہ جہاز نیٹو کے ان 4جہازوں میں شامل تھا جسے پلائی ماوتھ کے ساحل پر تربیتی مشقوں میں حصہ لینا تھا۔ مقامی لوگوں نے دیکھا کہ ایک فریگیٹ اسے کھینچ کر لارہا ہے۔ ایک 85سالہ شخص نے تصویر کھینچ کر سوشل میڈیا پر ڈالدی۔ وزارت دفاع کے ترجمان نے بعد میں بتایا کہ فنی خرابی کے باعث اسے بندرگاہ لایا گیا تاکہ معلوم ہوسکے کہ مسئلہ کیاہے۔اسے ایک ارب پونڈ کی لاگت سے تیار کیا گیا تھا۔اس میں گائیڈڈ میزائل نصب ہیں۔یہ تقریباً500 فٹ طویل ہے اور 35میل فی گھنٹے کی رفتارسے چلتا ہے۔

شیئر: