Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسٹیٹ بینک نے عید الاضحی پر 161ارب روپے مالیت کے نئے نوٹ جاری کردیئے

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے عید الاضحی کے موقع پر 161 ارب روپے مالیت کے نئے نوٹ جاری کردیئے۔ پاکستان کے مرکزی بینک نے جاری بیان میں کہا ہے کہ عید کے موقع پر نئے نوٹوں کی طلب کو پورا کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کیے گئے ہیں، جس کا مقصد عوام سمیت دیگر اسٹیک ہولڈرز کو عید پر سہولت فراہم کرنا ہے۔ اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ 161 ارب روپے کے نئے نوٹوں میں 100 روپے سے کم مالیت کے 20 ارب روپے اور 500 روپے اور اس سے زائد مالیت کے 141 ارب روپے کے نئے نوٹ جاری کیے گئے ہیں جس کا مقصد بھاری ادائیگیوں اور خاص طور پر کمرشل بینکوں کی اے ٹی ایم کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے ہیں۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اسٹیٹ بینک کے 16 فیلڈ افسر عید الاضحی سے قبل عوام کو نئے نوٹ جاری کرنے کیلئے کاو¿نٹرز پر موجود تھے۔ اس کے علاوہ کمرشل بینکوں کو کم مالیت کے 18 ارب روپے کے نئے نوٹ بھی جاری کئے گئے ۔

شیئر: