راجستھا ن میں طوفان بادوباراں،77افراد ہلاک،143زخمی
نئی دہلی۔۔۔۔ملک کے بعض علاقوں میں موسم اچانک تبدیل ہونے سے لوگوں کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے۔ اس کا سب سے زیادہ اثر راجستھان میں نظر آیا جہاں گزشتہ رات 120کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے چلنے والی طوفانی آندھی اور بارش سے متعددمکانات منہدم اور درخت جڑ سے اکھڑ کر گر گئے، شاہراہیں بند ہوگئیں،نظام ِزندگی درہم برہم ہوکر رہ گیا۔ راجستھان میں آندھی وبارش سے مختلف حادثات میں 77افرادکے مرنے کی اطلاعات موصول ہوئیں۔ریاست کے بھرت پور ضلع میں 11افراد کی موت ہوگئی۔ الور میں طوفان بادو باراں نے زبردست تباہی مچائی۔یہاں 4افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔ دھول پور میں 6افراد اور جھنجھو میں ایک شخص کی موت واقع ہوئی جبکہ 150سے زائد زخمی ہوئے۔