Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

55فیصد برطانوی بیماری میں بھی دفاتر جاتے ہیں

مانچسٹر ..... برطانیہ میں 55فیصد لوگوں نے یہ اعتراف کیا ہے کہ وہ بیماری کے دوران بھی اپنی ملازمتوں پر جاتے ہیں جبکہ10فیصد نے اعتراف کیا کہ وہ تھکن محسوس کرنے پر چھٹیاں لے لیتے ہیں۔ نئی سروے رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ6فیصد لوگ ایسے ہیں کہ جنہیں جب بھی کوئی کام پڑتا ہے غیرحاضر ہوجاتے ہیں۔ 18سے 24سال تک کی عمر کے ملازمین میں سے 10فیصد نے اعتراف کیا کہ وہ تو بس بیماری کا بہانہ بناتے ہیں اور کام پر نہیں جاتے اور یوں وہ ٹی وی پر اپنی پسند کا کوئی شو دیکھتے ہیں۔ سروے رپورٹ کے مطابق جو لوگ حقیقتاً بیمار ہوتے ہیں وہ چھٹیاں لینے سے گریز کرتے ہیں۔ انکا کہناہے کہ وہ گھر میں بیٹھ کر زیادہ بیمار ہوتے ہیں جبکہ دفاتر جاکر انکی توجہ بٹ جاتی ہے اور وہ اپنی بیماری بھول جاتے ہیں اور اتنا زیادہ محسوس نہیں کرتے۔

شیئر: