Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ پریس کلب کا قیام

جدہ ۔۔۔۔جدہ پریس کلب کے قیام کا اعلان کردیا گیا۔ سربراہ معروف صحافی ہانی الظاہری منتخب کرلئے گئے۔ محمد الساعد کو نائب صدر اور سیکریٹری جنرل مقرر کیا گیا جبکہ عبداللہ الطیاری پریس کلب کے رابطہ کار ہونگے۔الظاہری نے پریس کلب کا چیئرمین بننے کے بعد کہا کہ کافی عرصے سے یہ سوچ چل رہی تھی ۔ آن لائن گروپ کے طور پر جدہ پریس کلب کا قیام 2006ء میں ہوچکا تھا البتہ اسے رسمی شکل نہیں دی گئی تھی۔ الظاہری نے کہا کہ جو شخص بھی اخبارات یا الیکٹرانک میڈیا یا سوشل میڈیا سے جڑا ہوا ہو وہ اس کا ممبر بن سکتا ہے۔
مزید پڑھیں:-- - -ماہر امراض چشم ڈاکٹر عصام حافظ قرآن بن گئے

شیئر: