Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

زر گل پھیلانے والی تتلیوں او رشہد کی مکھیوں پر فصلوں کا انحصار

پیرس ..... محققین کا کہناہے کہ تقریباً1.4ارب ملازمتوں اور3 چوتھائی فصلوں کا انحصار زرگل منتقل کرنے والوں پر ہے۔انہوں نے خبردار کیا کہ اگر زر گل پھیلانے والی شہد کی مکھیوں اور تتلیوںکی تعداد کم کی گئی تو انسانی فلاح و بہبود کو خطرہ لاحق ہوسکتا ہے۔یونیورسٹی آف ریڈنگ کے محققین نے تحقیق کرکے اپنے بیان میں کہا کہ اگر شہد کی مکھیوں اور تتلیوں کو لاحق خطرات پر فوری توجہ نہ دی گئی تو دنیا بھر میں خوراک کی فراہمی اور ملازمتوں کو خطرہ لاحق رہیگا۔ ان کے زر گل پھیلانے سے ہی انتہائی نقد آور فصلیں ، پھل ، بیج ، کافی ، کوکو اور تیل کے بیج وغیرہ کی تین چوتھائی فصلیں براہ راست متاثر ہونگی۔ ان شہد کی مکھیوں اور تتلیوں کو ہر سال 235سے 577بلین ڈالر کی فصلوں کی پیداوار کا کریڈٹ جاتا ہے۔زراعت کے شعبے سے دنیا بھر میں 1.4بلین افراد وابستہ ہیں۔ اسکا مطلب یہ ہوا کہ کل لیبر فورس کا ایک تہائی حصہ زراعت سے وابستہ ہے۔ غریب ترین دیہی ممالک زراعت پر انحصار کرتے ہیں اور انکی آمدنی کا 70فیصد حصہ وہیں سے آتا ہے۔ زر گل پھیلانے والوں میں پرندے ، جھینگر اور چھپکلیاں بھی شامل ہیں جبکہ ہوا بھی اس میں اہم کردارادا کرتی ہے۔ محققین کا کہناہے کہ شہدکی مکھیوں پر انحصار کرنے والی فصلیں انسان کی متوازن خوراک کے لئے بھی اہم ہیں۔انہی کی وجہ سے وٹامن اے اور سی ، کیلشیئم، فلورائیڈ اور فولک ایسڈ جیسی فصلیں تیار ہوتی ہیں۔

شیئر: