Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حوثی باغیوں کو دہشتگردتنظیموں میں شامل کرانے پرغور

ریاض۔۔۔جی سی سی ممالک حوثی باغیوں کو دہشتگرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کرانے پرغور کررہے ہیں۔باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ جی سی سی ممالک یہ پروگرام بنا رہے ہیں حوثیوں کی جماعت (انصاراللہ) اور دیگر کئی جماعتوں کو دہشتگرد جماعتوں کی فہرست میں شامل کردیا جائے۔ دریں اثناء حوثیوں نے صنعاء میں اپنی حکومت کا اعلان کردیا ۔ جی سی سی ممالک کے وزراء داخلہ سعودی ولیعہد نائب وزیر اعظم ووزیر داخلہ شہزادہ محمد بن نایف کی صدارت میں آج اجلاس کرینگے جس میں جی سی سی ممالک دہشتگرد جماعتوں کی مشترکہ فہرست آن لائن جاری کرنے کی تیاری کررہے ہیں۔

شیئر: