Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جاپانی سڑک پر پھرگڑھا پڑ گیا

ٹوکیو ..... جاپان میں ایک ہفتہ قبل سڑک کے درمیان جو گہرا گڑھا پڑ ا تھا وہ اگرچہ بھر دیا گیا تھا لیکن ایک بار پھر وہیں دوبارہ گڑھاپڑ گیا ہے جس کے نتیجے میں سڑک بند کردی گئی۔ یہ گڑھا 30میٹر چوڑا اور 15میٹر گہرا تھا اور ملک کے جنوب مغرب میں فکوکا شہر میں پڑا تھا لیکن اب شہر کے میئر نے عوام سے معذرت کی ہے کہ سڑک ایکبار پھر بند کردی گئی ہے کیونکہ وہیں 2.7انچ کا گڑھا پھر پڑ گیا ہے۔ سی این این کے مطابق ماہرین کا کہناہے کہ انہیں اندازہ تھا کہ سیمنٹ اور ریت کا استعمال ہوا تھا اور اب وہ اپنی جگہ بنارہی ہے اسلئے نیا گڑھا پڑا۔ پہلے خیال تھا کہ سب وے کے تعمیراتی کام کی وجہ سے یہ گڑھا پڑا ہے۔ خوش قسمتی سے کوئی ہلاک یا زخمی نہیں ہوا تھا۔

شیئر: