Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کاربن ڈائی آکسائڈ جذب کرنے والی آتش فشانی چٹان

  لندن..... سائنسدانوں کی ایک ٹیم نے برسوں کی تحقیق و تجربے کے بعد یہ انوکھا انکشاف کیا ہے کہ عالمی درجہ حرارت میں بڑھتے ہوئے اضافے پر قابو پانا اور رفتہ رفتہ اسے انتہائی کم کردینا ممکن ہے اور یہ سب کچھ ان آتش فشانی چٹانوں سے ممکن ہے جنہیں باسالٹ راک کہا جاتا ہے او رجو آتش فشانی کے جم جانے سے بنتا ہے۔ ماہرین نے اپنی تحقیق میں یہ بھی بتایا کہ اس طرح بننے والی چٹان صرف 2سال کے عرصے میں انتہائی ٹھوس اور مضبوط ہوجاتی ہے اور سب سے دلچسپ بات یہ ہے کہ اس کی بیرونی پرت درجہ حرارت کو جذب کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔ایسی چٹانیں تقریباً دنیا بھر میں پائی جاتی ہیں مگر یہ پہلا موقع ہے کہ سائنسدانوں نے اس افادیت کے حوالے سے کوئی تحقیقی رپورٹ جاری کی ہے۔ سائنسدانوں کا کہناہے کہ ایسی چٹانیں فشار کے عمل کے دوران لاوے کے ساتھ پھیلنے والی گرمی کو فوراً جذب کرلیتی ہیں اور اسے فضا میں حل ہونے سے موثر طور پر روک دیتی ہیں جس سے درجہ حرارت کو قابو کیا جاسکتا ہے۔

شیئر: