خاتون پلاسٹک سرجن نے عورت کو دماغی طو رپر مستقل مفلوج کردیا
اٹلانٹا..... یہاں انتہائی جاہل قسم کے ناتجربہ کارسرجن کے ہاتھوں ایک خاتون جن کی جلد ہی شادی ہونے والی تھی۔ دماغی طور پر مستقل مفلوج ہوگئی ہے۔ اس حوالے سے جو وڈیو جاری ہوئی ہے اس سے پتہ چلتا ہے کہ ڈاکٹر ونڈل بوتھے نامی یہ خاتون جو خود کو پلاسٹک سرجن بھی کہتی ہے۔ اکثر مریضوں کے غلط علاج کے حوالے سے بھی جانی جاتی ہے او ریہی وجہ ہے کہ اس کے خلاف اس کے ہاتھ آنے والے کئی مریضوں نے مقدمات درج کرا رکھے ہیں۔ جن کا کہنا ہے کہ اس نے فریب کاری اوردھوکہ دہی کے ذریعے انہیں یہ یقین دلایا تھا کہ وہ اچھی سرجن ہے مگر وہ بالکل بوگس ثابت ہوئی۔ نام نہاد ڈاکٹر ونڈل بوتھے کے حوالے سے جو وڈیو جاری ہوئی ہے اس میں اسے سرجری کے وقت ناچتے گاتے دیکھا جاسکتا ہے۔ اب ایک مقامی شہری کا کہناہے کہ ڈاکٹر بوتھے کی وجہ سے اسکی ماں بھی دماغی طور پر مفلوج ہوچکی ہے۔ کیونکہ وہ اس کی ماں کی تھوڑی سی سرجری کرنے کے بعد اسے 8گھنٹے تک آپریشن ٹیبل پر چھوڑ کر چلی گئی تھی۔ اب ڈاکٹر بوتھے کو مختلف مقدمات کا سامنا ہے۔ بہت سے لوگوں کا کہناہے کہ یہ خاتون سرجن خود دماغی مریض معلوم ہوتی ہے کیونکہ کوئی بھی سرجن اپنے مریضوں کے حوالے سے اتنی لاپروائی نہیں برت سکتا۔ اس نے جو تازہ ترین کارنامہ انجام دیا ہے اسکے دوران وہ ’’میں اسے کاٹ دو نگی، میں اسے کاٹ دونگی‘‘نامی مشہور گانے بھی گاتی رہی اور ناچتی بھی رہی۔ واضح رہے کہ یہ گانا اوٹی گینسس کا ہے۔ اب ڈاکٹر بوتھے کے خلاف عدالت میں مقدمات کی سماعت شروع ہوچکی ہے جس میں وکیل استغاثہ سوشان وٹ نے کہا ہے کہ خاتون سرجن کو سخت سزا دی جائے کیونکہ سرجن یا ڈاکٹر اپنے مریضوں کے ساتھ توہین آمیز رویہ اختیار نہیں کرسکتا۔ واضح ہو کہ ڈاکٹر بوتھے خود اپنی حرکات اور سکنات اور سرجری کے حوالے سے وڈیو تیار کرکے یو ٹیوب پر جاری کرتی ہے اور اب تک 20و ڈیوز سامنے آچکی ہیں۔ آخری مرتبہ اسکے ظلم کا نشانہ بننے والی خاتون کورنیل پی ایچ ڈی کی طالبہ تھی اورتھیسسس مکمل کرنے کے بعد شادی کرنے والی تھی۔