Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کسی کے بارے میں پہلی رائے فوٹو دیکھ کر کی جاتی ہے

  لندن ..... برطانوی سائنسدانوں نے مردم شناسی یا قیافہ شناسی کے موضوع کو ایک نئی جہت سے تحقیق کا موضوع بنایاہے اور اس نتیجے پر پہنچنے کہ کسی کو بہ نفس نفیس یعنی بالکل آمنے سامنے دیکھے بغیر بھی اسکے بارے میں رائے قائم کی جاسکتی ہے۔ یعنی یہ عین ممکن ہے کہ پہلے آپ کسی کی تصویر دیکھ کر کوئی رائے قائم کریں اور 6ماہ بعد اس شخص کو دیکھیں تو آپ کے ابتدائی تاثر میں زیادہ فرق نہیں ہوتا۔ تاہم یہ ممکن ہے کہ ملاقات کے بعد آپ اپنی رائے تبدیل کرلیں مگر اس طرح آپ کا نیا نظریہ بھی پرانی سوچ اور سمجھ سے زیادہ مختلف نہیں ہوتا۔ اس تحقیقی مقالے کی بنیاد اس پرانے مقولے پر ہے کہ “کسی کتاب کے مندرجات کو جاننے کیلئے صرف اسکی جلد دیکھنا کافی نہیں ہوتا“۔

شیئر: