Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایران سمند رکے راستے حوثیوں کو اسلحہ بھیج رہا ہے

ریاض.... بین الاقوامی انسپکٹرز نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ ایران، حوثی باغیوں کو صومالیہ کے راستے اسلحہ بھجوا رہا ہے۔سعودی عرب اور امریکہ نے ایران پر الزام لگایا تھا کہ وہ حوثیوں کو اسلحہ اسمگل کررہا ہے تاہم ایران نے الزام کو مسترد کردیا تھا۔ مسلح جنگوں پر ریسرچ کرنے والی تنظیم نے فروری اور مارچ 2016ءکے دوران سمندری جہازوں کی تفتیشی رپورٹ کی بنیاد پر واضح کیا ہے کہ آسٹریلیا اور فرانس کے جنگی جہازوں نے صومالیہ جانے والے ایک جہاز کی تلاشی لی تھی جس پر 2ہزار سے زیادہ ہتھیار لدے ہوئے تھے۔ ان میں کلاشنکوف، مشین گنیں اور ایرانی ساختہ میزائل لانچر موجود تھے۔ فرانس کے جہازنے ایک ا ور جہاز کی تلاشی لی جس پر 2ہزار مشین گنیں، 64 ایرانی ساختہ بندوقیں ،بکتر بند شکن 9میزائل بھی جہاز پر موجود تھے۔ جو ایرانی ساختہ تھے ۔رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایران سمندر کے راستے حوثیوں کو اسلحہ کی سپلائی جاری رکھے ہوئے ہے۔ پہلے ہتھیار صومالیہ بھیجے جاتے ہیں اور وہاں سے یمن اسمگل کئے جارہے ہیں۔

شیئر: