Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مریخ پر”فصیل شہر“ کا دعویٰ

واشنگٹن ..... مریخ پر نظر رکھنے والے شوقیہ سائنسدانوں کے ایک گروپ نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے مریخ پر قدیم فصیل شہر دیکھی ہیں۔ انہوں نے یو ٹیوب پر اسکا ثبوت بھی پیش کیا۔ یہ گروپ اڑن طشتریوں کے بارے میں تحقیق کرتارہتا ہے۔ ادھر ناسا نے جو نئی تصاویر جاری کی ہیں اس میں بتایا گیا ہے کہ وہاں آتش فشاں بھی پائے جاتے ہیں۔ انکا کہناہے کہ ”فصیل شہر“ ہوا اور موسم کی وجہ سے بنے ہونگے جبکہ شوقیہ سائنسدانوں نے جو تصاویر جاری کی ہیں اس میں دکھایا گیا ہے کہ بعض گنبد ہیں جن کے گرد چوکور دائرے بنے ہوئے ہیں۔اس وڈیو پر لوگوں کے ملے جلے ردعمل آئے۔ کچھ نے کہا کہ وہ اس امر پر یقین رکھتے ہیں جو کچھ مریخ پر دیکھا گیا ہے اس سے معلوم ہوتا ہے کہ وہاں زندگی کے آثار ہیں۔ ایک نے کہا کہ اس طرح کے علاقے جنوبی افریقہ میں کئی جگہ موجود ہیں جبکہ دوسرے نے کہا کہ مجھے اب بھی یقین ہے کہ مریخ پر رہنے والے وہاں زیر زمین بستے ہیں جبکہ دوسروں نے کہاکہ یہ فصیل شہر اور دائرے ارضیاتی عمل کا حصہ ہیں اور وہاں کوئی قدیم تہذیب کے آثار نہیں۔

شیئر: