Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گوگل سمند رمیں تیرتا ڈیٹا سینٹر قائم کرے گا

نیویارک ..... گوگل نے اب زمین کے بجائے سمندر پر نظریں جمالی ہیں اور وہ اپنا ڈیٹا سینٹر سمندر میں قائم کریگا جو تیرتا بھی رہیگا۔ وہاں اس کے بڑے بڑے سرور لگے ہونگے جس کے نتیجے میں انٹرنیٹ کی رفتار انتہائی تیز ہوجائیگی۔ مائیکرو سافٹ والے بھی ایسے ڈیٹا سینٹر کے بارے میں تجربہ کررہے ہیں جو سمندر میں سیکڑوں فٹ نیچے ہوگا۔ کمپنی نے امید ظاہر کی کہ اس سے انٹرنیٹ کی براوزنگ اور موسیقی ڈاون لوڈ کرنے میں کم وقت لگے گا۔ انہوں نے ایک اسٹیل کا کیپسول تیار کیا جس کا قطر 8فٹ ہے اور پھر بحر اوقیانوس میں 30فٹ نیچے سمندر میں تیرا دیا۔ اس نے 100مختلف سنسرکیپسول میں رکھے ہیں تاکہ سمندر کا پانی رسنے کی صورت میں انہیں کیپسول کی صورتحال کا علم ہوتا رہے۔ مائیکرو سافٹ نے کہا کہ پہلی مرتبہ سارا ڈیٹا سینٹر سمندر میں پہنچایا گیا۔ مائیکرو سافٹ کا یہ تجربہ کامیاب رہا ہے اور اب وہ اس طرح 4گنابڑے زیر آب ڈیٹا سینٹر ڈیزائننگ کرنے کی تیاریاں کررہا ہے۔اس سارے سسٹم کو سمندر میں کھڑے جہاز سے منسلک کردیا جائیگا۔ یہ جہاز بھی گراونڈ اسٹیشن کہلائے گا۔

شیئر: