Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب اور ترکی کے درمیان 8معاہدے

استنبول ( وا س) سعودی عرب اور ترکی نے سرمایہ کاری کے کئی شعبوں میں وسیع البنیاد تعاون کے 8معاہدے کر لئے ۔ وزیر تجارت و سرمایہ کاری ڈاکٹر ماجد القصبی اور ترک وزیر اقتصاد نہاد ان دنوں باسفور سربراہ کانفرنس میں شرکت کیلئے استنبول پہنچے ہوئے ہیں ۔ ترکی ان معاہدوں کے بموجب سعودی عرب کو الیکٹرانک آلات بنانیوالی ٹیکنالوجی ، ریڈار کی مرمت اور مصنوعی سیاروں کے ذریعے کمیونیکشن سسٹم کی اصلاح و مرمت والی ٹیکنالوجی کے حوالے کرے گا ۔ مالیاتی مشاورت کی خدمات پیش کرے گا ۔ دونوں ملک بینکوں ، صحت ، زراعت ، خوراک ، تجدد پذیر توانائی اور دیگر شعبوں میں مشترکہ پروگرام کریں گے ۔ مدینہ منورہ ایوان صنعت و تجارت اور ترکی کی جزیلار کمپنی تجارت و سرمایہ کاری اور مشترکہ تعاون کو فروغ دیں گے ۔ 50ملین ڈالر کے سرمایہ سے مدینہ منورہ کو عالمی معیار کی انڈسٹریل سٹی قائم کریں گے ۔ ایک لاکھ 20ہزار مربع میٹر کا زرعی فارم بنائیں گے ۔ اس کی قیمت کا تخمینہ 10ملین ریال کے لگ بھگ ہو گا۔ آئندہ مرحلے میں 70ملین ڈالر کی لاگت سے بجلی ، توانائی اور الیکٹرانک آلات کی فیکٹری قائم کی جائے گی ۔ مذکورہ معاہدوں میں سے ایک کے تحت مملکت میں خوراک فیکٹری لگائی جائے گی اور خام مواد نیز کامل لوازمات کے ساتھ ریستورانوں کیلئے لاجسٹک سینٹر کھولا جائیگا ۔ ایک ترک گروپ جو یومیہ 50ٹن سے زیادہ پیداوار والی فیکٹری کا مالک ہے سینٹر کے قیام میں مدد دے گا ۔

شیئر: