Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بولنگ کوچ پرتنازع

کوئٹہ ..پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کی فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے آل راؤنڈر عبدالرزاق کو اسسٹنٹ اور بولنگ کوچ مقرر کردیا تاہم پہلے ایڈیشن میں کوچنگ کے فرائض انجام دینے والے انگلش کرکٹر آئن پونٹ عہدے سے ہٹانے کے بارے میں مطلع نہ کرنے پر بر ہم ہیں۔ٹوئٹر پر پیغام میں کہا کہ مجھے سوشل میڈیا کے ذریعے علم ہوا کہ پی ایس ایل 2016 کی رنرز اپ ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اسسٹنٹ اور بولنگ کوچ کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ۔ فرنچائز کو اس بات کا حق ہے کہ وہ جسے چاہیں کوچ مقرر کریں لیکن یہ انتہائی غیرپیشہ ورانہ رویہ ہے کہ یہ فیصلہ لینے سے قبل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں سے کسی نے مجھ سے رابطہ نہیں کیا ۔مجھے عبدالرزاق کی ٹوئٹ کے ذریعے اس معاملے کا علم ہوا ۔ا۔نہوں نے مزید کہا کہ اس سے زیادہ مایوس کن امر یہ کہ اب اتنی تاخیر ہو چکی ہے کہ کسی اور فرنچائز سے رابطہ بھی نہیں کر سکتا۔ گلیڈی ایٹرز اس بارے میں بتا دیتے تو میرے پاس کسی اور فرنچائز کو اپنی خدمات پیش کرنے کا موقع موجود ہوتا۔ یہ بہترین مقابلہ ہے ۔شاہد آفریدی نے مجھے اس ایونٹ میں اپنی خدمات پیش کرنے کا مشورہ دیا تھا۔آئن پونٹ نے عبدالرزاق کیلئے نیک خوہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ امید ظاہر کی کہ وہ ٹیم کو ایونٹ میں جتوانے میں مددگار ثابت ہوں گے۔پاکستان سپر لیگ کے افتتاحی ایڈیشن میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے بہترین اسپرٹ اور کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایونٹ کے فائنل تک رسائی حاصل کی تھی۔

شیئر: