Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سیاسی کارکن کی التجاء

- - - - -- - -  - - ---- -خدا را ایک مدت کیلئے ایوان دیدیجئے - - - - - - - - - - - -

 

 

ہمیں بھی زندگی بھر کا کوئی سامان دے دیجے

بہت ہی مختصر ہے التجاء بس دھیان دے دیجے

بڑی گاڑی،بڑی کوٹھی،پلاٹ اور فیکٹری چھوٹی

ذرا سا کیش اور کچھ قرض کا فرمان دے دیجے

کسی چینل کا ’’رخصہ‘‘اور شوگر ملز کا لائسنس

اگر فوری نہ ہو ممکن تو پھر پیمان دے دیجے

رکاوٹ کوئی نہ ہو میرے آنے اور جانے پر

وِزا اِک ملٹیپل، ہو گابڑا احسان دے دیجے

نہیں گر دسترس میں آپکے تکمیل ’’عرضی‘‘کی

خدا را،ایک مدت کے لئے ایوان دے دیجے

 

دمپخت

 

 

شیئر: