Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انڈین انٹرنیشنل اسکول جدہ میں مقابلہ خوشخطی

 
 
نظم خوانی مقابلہ میں92 طلباءنے حصہ لیا،خوشخطی مقابلوں میں  طلباءنے فنِ خطاطی کے جوہر دکھائے
 
ٓ انٹرنیشنل انڈین اسکول بوائز سیکشن (ششم تا ہشتم جماعت) میں صدر معلمہ ناہید فاطمہ کی نگرانی میں مقابلہ خوشخطی و نظم خوانی کا انعقادعمل میں آیا۔ نظم خوانی مقابلہ میں92 طلباءنے حصہ لیا۔طلباءنے والدین کی نگرانی اور اساتذہ کی سرپرستی میں خوب محنت کی ۔تلفظ کی صحیح ادائیگی پر زور ، شعرکی معنویت،خوبصورت نظموں کا انتخاب، عصر حاضر اور قدیم اساتذہ کی بہترین نظموں کو ازبر کرلیا تھا۔ ججوں کے فرائض محمد تاج الدین شمیم صدر شعبہ اُردو اور عائشہ نے انجام دیئے۔ہشتم جماعت کے ماسٹر احمد قادری نے نظامت کی ذمہ داری بخوبی نبھائی۔
نظم خوانی میں ششم تا ہشتم جماعت کے منتخب طلباءنے خوبصورت نظمیں سنائیں۔ محمد تاج الدین نے مختصر خطاب میں طلباءکی محنت کو سراہا اور کامیاب طلباءکو مبارک باد پیش کی۔ جوش وخروش سے اردو کے ادبی مقابلوں میں شرکت پرزور دیا اور اسی جذبہ و لگن اور اردو سے دلچسپی کو آگے کی جماعتوں میں بھی برقرار رکھنے کی تلقین کی۔
صدر معلمہ ناہید فاطمہ نے اساتذہ اور کامیاب طلباءکو مبارک باد دی اور طلباءسے کہا کہ اس طرح کے ادبی مقابلوں کے دوران نظم و ضبط اور ڈسپلن کا مظاہر کریںپھر نتاےج کا اعلا ن کیا۔
جماعت ششم سے انعام اول عبد الرافع،انعام دوم ،ریحان مصری اور انعام سوم علی امتیا ز جبکہ ترغیبی انعام محمد عبدالرحمن اور سعد علی نے حاصل کئے۔اسی طرح جماعت ہفتم سے انعام ِاول فیصل محی الدین،انعام دوم عبد السبحان اور انعام سوم الطاف حسین جبکہ ترغیبی انعام احتشام الدین ،شہیدالاسلام ،عبدالحنان ہاشمی اور عاطف آفریدی کے حصے میں آئے۔ جماعت ہشتم سے انعام اول سید سفیان،انعام دوم عبد الحنیف ،انعام سوم سید محمد عباد الحق نے حاصل کیے۔ ترغیبی انعام احمد قادری کے حق میں رہا۔ 
خوشخطی مقابلوں میں طلباءنے دلچسپی دکھائی۔ طلباءنے فنِ خطاطی کے اصولوںپر کافی محنت کی۔ اپنے استاد ریاض احمد قاسمی جو ماہر خطاط ہیں ، کی نگرانی میں طلباءنے حروف کو جوڑ کر لکھنے کے اصول و ضوابط سیکھ کر مقابلہ میں حصہ لیا۔
خوشخطی کے نتائج اس طرح ہیں۔ ششم جماعت سے انعام اول سمیر،انعام دوم محمد عبدالمقیت،انعام سوم عبدالخالد اور ترغیبی انعامات میر سفیان اور عبد الرحمن نے حاصل کئے۔ ہفتم جماعت سے انعام اول عبد السبحان ، انعام دوم عبدا لواسع، انعام سوم عبدالغفور اسی طرح ترغیبی انعام سید عبدا لودود اور محی عالم کے حصے میں آئے۔اسی طرح ہشتم جماعت سے انعام اول احمد قادری، انعام دوم عبداللہ اور انعام سوم کے حقدار عمر محمد عابد رہے جبکہ ترغیبی انعام کے حقدار فیصل عبدالقدیر اور یحییٰ شاہد علی ٹھہرے۔ 
******

شیئر: