Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عالمی حدت کا ٹائم بم پھٹ سکتا ہے، ماہرین

واشنگٹن ..... محققین نے خبردار کیا ہے کہ گلوبل حدت کے نتیجے میں زمین اتنا کاربن چھوڑے گی جو پورے امریکہ کے جتنا زیادہ ہوگا۔ سائنسدانوں نے کہا کہ وسط صدی تک 55 ٹریلین کلو گرام کاربن چھوڑا جاسکتا ہے جبکہ صرف ایک درجہ سینٹی گریڈ میں اضافے کے نتیجے میں 30پیٹا گرام کاربن چھوڑ سکتی ہے۔ سائنسدانوں نے مزید بتایا کہ اگلے دو عشروں میں دنیا بھر میں گرمی کی شدت میں 2درجے اضافہ ہوگا۔ اس سے سب سے زیادہ نقصان ان ملکوں میں ہوگا جو انتہائی سردترین کہلاتے ہیں۔ نئے جائزے میں کہا گیا ہے کہ اس وقت ہم ٹائم بم پر بیٹھے ہیں۔ یہ ٹائم بم عالمی حدت کے نتیجے میں کسی بھی وقت پھٹنے کو تیار ہے۔ اس سے سراسر نقصان ہی نقصان ہے۔ انسانی سرگرمیوں کے نتیجے میں ہر سال جو کاربن فضا میں پھیلتا ہے اگر پوری دنیا کا درجہ حرارت صرف ایک درجہ بڑھ جائے تو اس سے 30پیٹا گرام کاربن فضا میں پھیل جائیگا۔یہ نئی جائزہ رپورٹ ییل یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے جاری کی ہے۔ انکا کہناہے کہ بڑھتے ہوئے درجہ حرارت کے نتیجے میں زمین کی کاربن جمع کرنے کی صلاحیت متاثر ہوگی اور اس طرح وہ مہلک گیسوں کی بڑی تعداد فضا میں چھوڑ دیگی۔

شیئر: