Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فلموں کا انتخاب سوچ سمجھ کر کرتی ہوں، بھومی پڈنیکر

ممبئی ..... اداکارہ بھومی پڈنیکر نے گزشہ سال کامیاب فلم” دم لگا کے“ میں ڈیبیو کیا تھا اب انکا کہناہے کہ میں فلموں کا انتخاب بیحد سوچ سمجھ کر کرتی ہوں۔ 27سالہ بھومی نے اپنی تازہ ترین فلم ”سندھیا“ میں اپنا وزن کئی کلو بڑھایا۔ انکا کہناتھا کہ میرا کیریئر میرے منصوبے کے مطابق جاری و ساری ہے کیونکہ میں ایک ہی قسم کے کرداروں میں نہیں آنا چاہتی۔ اصل حقیقت یہ ہے کہ مجھے اپنا وزن بھی اب دوبارہ گھٹانا ہوگا۔ میری دوسری فلم نمائش کیلئے تیار ہے ۔ میری زندگی منصوبے کے مطابق جاری ہے ۔ میں اسکرپٹ دیکھ کر فلموں کا انتخاب کرتی ہوں۔ نئی فلم ”ٹوائلٹ ایک پریم کتھا“ میں اکشے کمار کے ساتھ نظر آئیں گی۔ اسوقت متھرا میں شوٹنگ جاری ہے۔ اس کی شوٹنگ ہردوار میں بھی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میری دونوں فلموں کی کہانیوں میں یکسانیت نہیں۔ اگر میں اپنی پہلی فلم کے بعد کوئی مختلف کردارادا نہیں کررہی تو اسکا مطلب یہ ہے کہ میں اداکارہ کی حیثیت سے ناکام ہوں اور یہی میرے لئے بڑا چیلنج ہے۔ چھوٹے شہروں میں فلموں کے جو سیٹ لگائے جاتے ہیں وہاںاصل ہندوستانی خاندانوں کے بارے میں کہانیاں فلمبند کی جاتی ہیں۔ میں اے کلاس اداکاروں کے ساتھ ہی ہمیشہ کردارادا نہیں کرنا چاہتی تاہم میں انکا بہت احترام کرتی ہوں۔ میں نے بڑے ہدایتکاروں کے ساتھ بھی کام کرنا ہے ۔ اکشے کے ساتھ کام کا تجربہ بہترین رہا۔ وہ اپنے کام پر مکمل توجہ دیتے ہیں۔ انہوں نے پوری شوٹنگ کے دوران کام کو آسان بنائے رکھا اور ہنسی مذاق کرتے رہے۔

شیئر: