Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فروٹ کے چھلکوں کو اب کام میں لایا جاسکتا ہے

لندن .... اگر آپ اپنے فروٹ کے چھلکے پھینک دیتے ہیں توایسا کرنا اب ترک کردیں کیونکہ انکے چھلکوں کے اتنے فوائد ہیں جس کا آپ احساس تک نہیں کرسکتے۔ یہ چھلکے سبزی کے طور پر پکائے بھی جاسکتے ہیں جبکہ گھریلو صفائی میں بھی ان چھلکوں سے کام لیا جاسکتا ہے۔ صرف ایک چاقو، زیتون کے تیل اور ماچس سے آپ اپنے فروٹ کو موم بتی میں تبدیل کرسکتے ہیں۔ ترشاوی پھلوں کے چھلکوں کو سرکہ میں صرف2ہفتے کیلئے رکھ دیں تو اس کے نتیجے میں جو کچھ آپ کو حاصل ہوگا وہ ایک ایسا کیمیکل ہوگا جسے آپ صفائی ستھرائی میں استعمال کرسکتے ہیں۔سرکہ کی بدبو کم کرنے کیلئے اس میں آپ لیموں کا رس بھی ڈال سکتے ہیں۔ ترش پھلوں کے چھلکے اور سفید سرکے سے آپ اپنے برتنوں کو بھی دھوسکتے ہیں تاہم اسکے لئے آپ کو انہیں دو ہفتے کیلئے گھر کی تاریک جگہ پر رکھنا ہوگا۔ یاد رہے کہ چھلکے پوری طرح سرکے میں ڈوبے ہوئے ہوں۔ دو ہفتے بعد آپ چھلکے نکال کر پھینک دیں ۔سرکہ صفائی ستھرائی کیلئے استعمال کرسکتے ہیں۔ کھانے میں اسے بالکل استعمال نہیں کرنا چاہئے۔ اگر آپ اس سرکے کو ایک اسپرے بوتل میں بھر لیں تو یوں آپ صفائی ستھرائی کے کیمیکلز کے بھاری اخراجات سے بھی بچ سکتے ہیں۔ اگر آپ پھلو ںکو کھا کر انکے چھلکوں کو ریفریجریٹر میں منجمد کرلیں تو برتنوں میں ہمیشہ ہی خوشبو بسی رہیگی۔

شیئر: