Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چربی کم کرنے کیلئے ٹماٹر کا رس

تائپی.... تائیوان کو ماہرین صحت کا کہنا ہے تازہ ٹماٹر کا رس جسمانی چربی کو کم کرنے کے ساتھ کینسر سے محفوظ رکھتا ہے ۔تائیوان یونیورسٹی کے ماہرین صحت کی جانب سے کی گئی تحقیق کے مطابق ٹماٹر کے جوس کی وجہ سے جسم سے اضافی چربی پگھلنے لگتی ہے۔ تحقیق میں زیادہ وزن والی خواتین کو روزانہ 250ملی لیٹر ٹماٹر کا جوس 2 ماہ تک پلایا گیا اور اس کا نتیجہ انتہائی حیران کن تھا اورجوس پینے والی خواتین کا وزن کم ہوگیا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ دلچسپ بات تھی کہ اس جوس کے استعمال کے دوران خواتین کو اپنی روزانہ کی کھانے پینے کی عادات میں تبدیلی نہیں لانی پڑی۔تحقیق کے آغاز اور اختتام پر ان خواتین کے خون کے نمونے بھی لئے گئے جس یہ بات سامنے آئی کہ ان کا کولیسٹرول لیول بھی کم ہوا اور خون میں ایک مادہ لائسوفین بڑھا جو کہ کینسر کے خلاف مدافعت بڑھاتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے ٹماٹر کا جوس پینے سے مدافعتی نظام مضبوط ہوتا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ جوس بنانے کیلئے4 کلو ٹماٹر لے کو انہیں اچھی طرح پیسنے کے بعد ان میں دو بڑے چمچ نمک اور 4بڑے چمچ چینی شامل کریں اور دس منٹ تک چولہے پر پکائیں۔پکانے کے دوران چمچہ ہلاتے رہیں اور اس کے بعد ٹھنڈا کرکے جوس کو فریج میں رکھ لیں اور دن میں روزانہ 250ملی لیٹر جوس نوش کرنے سے جسم کی چربی پگھل جائے گی۔

شیئر: