Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ڈرون کو 2کلو میٹر سے نشانہ بنانے والی گن تیار

سڈنی ..... فضا میں اڑتے ہوئے ڈرون کو 1.2میل (2کلو میٹر) سے گرانے والی”ڈرون گن“ تیار کرلی گئی ہے۔ یہ گن ڈرون کے سارے سگنل جام کردیگی اور یوں ڈرون زمین پر گر جائیگا۔ یا بحفاظت اتار لیا جائیگا۔یہ گن ڈرون کو آتشیں دھماکہ خیز مواد اور اسلحہ لیجانے سے بھی روک سکے گی۔ اس کا وزن 13پاونڈ(6کلو گرام ) ہے۔ اسے واحد شخص بھی چلا سکتا ہے۔ گن کی خاصیت یہ ہے کہ یہ ڈرون کو اپنے ہدف سے دور رکھ سکے گی۔ اسے سڈنی اور ورجینیا جیسے شہرو ں میں قائم اداروں کے تعاون سے تیا رکیا گیا ہے۔ اس اسلحہ سے ڈرون کی ریڈیو فریکوئنسی سگنل جام کردیئے جائیں گے ۔ چلانے والے کا کنٹرول ہیک کرلیا جائیگا اور پھر زمین پر بحفاظت اتار لیا جائیگا۔ڈرون کے ذریعے جو تصاویر بھیجی جارہی ہونگی اسکا سلسلہ گن سے منقطع کیا جاسکتا ہے۔ اسکے بعد بھی پائلٹ اس پر دوبارہ قابو نہیں پاسکے گا۔
 

شیئر: