Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

متحدہ عرب امارات میں45واں قومی دن جوش و خروش سے منایا گیا

  ابوظبی..... متحدہ عرب امارات کے قائدین اور عوام نے جمعہ کو 45واں قومی دن روایتی جوش و خروش سے منایا۔ شیخ زا ید بن سلطان ال نہیان رحمتہ اللہ علیہ اور انکے رفقائے سفر نے 45برس قبل متحدہ عرب امارات کی بنا ڈالی تھی۔ امارات کے موجودہ صدر شیخ خلیفہ بن زاید آل نہیان اپنے والد گرامی قدر کے لگائے ہوئے پودے کو بار آور اور تن آور بنانے کا سفر جاری رکھے ہوئے ہیں۔ امارات نے اس دوران تعلیمی ، تربیتی ، اقتصادی ، صنعتی ، تجارتی اور سفارتی شعبوں میں غیر معمولی کارنامے حاصل کئے جنہیں خلیجی ممالک ہی نہیں بلکہ عرب مسلم، دنیا اور عالمی برادری میں بھی قدرو منزلت کی نگاہ سے دیکھا جارہا ہے۔سعودی قائدین و عوام نے بھی مختلف سطحوں پر امارات کے قومی دن کے جشن میں حصہ لیا۔ جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور کنگ فہد انٹرنیشنل اسٹیڈیم کو اماراتی پرچموں سے سجایا گیا۔ امارات جانے والے مسافروں کو چاکلیٹ پیش کئے گئے۔ اعلیٰ سعودی قیادت ایک دن قبل ہی امارات کے صدر کو قومی دن کی مبارکباد کے پیغام ارسال کرچکی ہے۔

شیئر: