Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نمبر ایک آل راونڈر بننے کی خواہش ہے،محمد حفیظ

لاہور..پاکستانی کرکٹ ٹیم کے آل راو¿نڈر محمد حفیظ نے کہا ہے کہ مشکوک بولنگ ایکشن کا قانون غیر واضح ہے کیونکہ یہ مائنڈ سیٹ کی بات ہے امپائرز کسی بولر کے بارے میں منفی سوچ رکھتے ہیں تو ہر چیز بری لگے گی۔اس وقت بھی انٹرنیشنل کرکٹ میں ایسے کھلاڑی بولنگ کر رہے ہیں جن کے بولنگ ایکشن میں گڑبڑ لگتی ہے لیکن انہیں رپورٹ نہیں کیا گیا۔ اس قانون کو ایسی جگہ لانے کی ضرورت ہے جہاں تمام شکوک وشبہات دور ہو جائیں جو ذہنوں میں آتے ہیں کہ کسی بولر کے بولنگ ایکشن کو رپورٹ کر دیا اور کسی کو نہیں۔برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میںمحمد حفیظ نے کہا کہ مشکوک بولنگ سے متعلق قانون تمام بولرز کے لیے یکساں ہونا چاہیے۔اس کا اطلاق تمام بولرز پر ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اپنے کریئر میں ایک ہی انداز اور ایکشن سے بولنگ کی ہے۔ اس میں کبھی تبدیلی نہیں کی۔ اب بھی اسی ایکشن سے بولنگ کروں گا۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ پاکستانی ٹیم میں واپسی کے لیے پرامید ہوں۔ خواہش ہے انٹرنیشنل کرکٹ میں واپس آ کر بیٹنگ کے ساتھ بولنگ میں بھی پاکستانی ٹیم کے کام آ سکوں۔ دنیا کا نمبر ایک آل راونڈر کا اعزاز دوبارہ حاصل کرنے کی خواہش ہے جو پہلے ملا تھا۔

شیئر: