Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عمرقید کا ملزم 11سال قید کے بعد بری

اسلام آباد..سپریم کورٹ نے عمرقید کی سزا پانے والے ملزم کو 11 سال جیل میں گزارنے کے بعد بری کردیا۔منڈی بہاو¿الدین کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے 2005 میں محمد انار کو قتل کے الزام میں سزائے موت سنائی تھی۔ بعد ازاں لاہور ہائی کورٹ نے سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کردیا تھا۔جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے ثبوتوں میں تضاد اور ٹھوس استغاثہ نہ ہونے کے باعث فوری رہائی کا حکم جاری کیا۔ رواں سال اکتوبر میں ہی عدالت عظمیٰ نے 2 بھائیوں غلام سرور اور غلام قادر کی، 2002 کے قتل کیس میں عینی شاہدین کے بیانات میں تضاد کی بنیاد پر بریت کا حکم سنایا تھاتاہم یہ بات سامنے آئی کہ دونوں بھائیوں کو پہلے ہی اکتوبر 2015 میں بہاولپور سینٹرل جیل میں پھانسی دی جاچکی ہے۔

شیئر: