Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قسمت بیگ پر حملے کیلئے5لاکھ دئیے ، ملزم

لاہور.. پنجاب کے وزیر قانون رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ اسٹیج اداکارہ قسمت بیگ کو پروموٹر نے پیشہ وارانہ حسد کے نتیجے میں قتل کرایا ۔ پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ ا داکارہ قسمت بیگ نے پرموٹر مزمل کی بات ماننے سے انکار کردیا تھا جس کے بعد اس نے ٹارگٹ کلرز کے ذریعے اسے قتل کرادیا۔ پولیس حکام کے مطابق مزمل نے اپنے جرم کا اعتراف کرلیا ۔ اس کا کہنا ہے کہ وہ فیصل آباد میں اپنے ڈرامے میں کام کرنے سے انکار پر قسمت بیگ کو سبق سکھانا چاہتا تھا۔ملزم نے یہ بھی انکشاف کیا کہ حملہ آوروں کو 5 لاکھ روپے د ئیے تھے اور صرف زخمی کرنے کا کہا تھا۔پولیس نے مرکزی ملزم کا بیان ریکارڈ کرکے کیس تفتیش کے لئے سی آئی اے کے سپرد کردیا۔

شیئر: