Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

7ہمشکل جوڑے، پہچاننا بھی مشکل

لندن .....برطانیہ کا نیا ٹی وی چینل فور اگلے ہفتے ایک دستاویزی فلم دکھانے والا ہے جس میں اس نے ایسے جڑواں لوگوں کو جمع کیا ہے جو ایک دوسرے کو جانتے تک نہیں لیکن انکی عادات و خصلتیں ایک جیسی ہیں۔ چینل نے 7جوڑوں کو بلایا ۔ دیکھنے میں یہ سب ایک ہی خاندان کے جڑواں بہن بھائی لگتے ہیں۔ ان سب کو پہچاننا بھی مشکل ہوتاہے۔ ایک خاتون کا کہناتھا کہ اگر ان میں سے کوئی بینک لوٹ لے تو شاید سزا دوسرے کو ہی ملے گی۔ شباہت بھی ملتی جلتی ہے اور انہیں پہچاننا آسان نہیں ہوتا۔ قریب ہی دو خواتین بیٹھی تھیں جو ایک دوسرے کی کاربن کاپی لگتی تھیں۔ انکے بال بھی ایک جیسے تھے اور کپڑے بھی۔ اگر ان دونوں کو الگ کردیا جائے تو ان کی شناخت بھی مشکل سے ہوسکتی ہے۔ حیرت انگیز بات یہ ہے کہ یہ نہ تو جڑواں ہیں اور نہ ہی انکا ایک دوسرے سے کوئی تعلق ہے۔

شیئر: