Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکھن کھایا جائے یا نہیں

لندن .... اب تک اس بارے میں بڑی بحث کی جاتی رہی ہے کہ مکھن کھایا جائے یا نہیں لیکن یہی بات اب اس سال ریسرچ کرنیوالوں کے حلقوں میں متنازع رہی۔ نئی تحقیق میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایسی چکنائی بھی آپ کے لئے فائدہ مند ثابت ہوتی ہے۔ اس متنازعہ ریسرچ کے مطابق مکھن کے نتیجے میں اچھے کولیسٹرول کی سطح بڑھتی ہے۔ جون میں ایک یونیورسٹی جائزے میں بتایا گیا تھا کہ مکھن سے کوئی نقصان نہیں ہوتا لیکن بعد میں ہارورڈ یونیورسٹی نے ایک رپورٹ جاری کی تھی اور کہا تھا کہ اس سے موت کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ اگلے مہینے ٹفس یونیورسٹی نے ایک نیا جائزہ پیش کیا جس میں کہا گیا کہ بہتر یہی ہے کہ مکھن سے گریز ہی کیا جائے لیکن اب ناروے سے جاری ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق جن مریضوں کے پیٹ پر چربی ہے ان میں اچھے کولیسٹرول کی سطح بڑھانے کیلئے مکھن سے ملنے والی چکنائی بہت ضروری ہے۔ 

شیئر: