Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الیکٹرک موٹر بائیک مکان کو بھی بجلی فراہم کریگی

ویانا ....آسٹریا کی ایک کمپنی نے ایک ایسی الیکٹرک موٹر بائیک تیار کی ہے جو ایک مرتبہ چارج ہونے پر 300کلو میٹر کا سفر طے کرتی ہے اوراس کی بیٹری اتنی طاقتور ہے کہ اس سے گھر میں بھی بجلی فراہم کرنا ممکن ہوگا۔14ہارس پاور کی یہ موٹر سائیکل 74میل فی گھنٹے کی رفتار سے دوڑ سکتی ہے۔ کمپنی کا کہناہے کہ جب یہ کہیں کھڑی کرینگے تو یہ ایک بیٹری اسٹوریج کی مانند ہوگی جس سے آپ گھر میں بجلی بھی پہنچا سکیں گے ۔ اس طرح کی موٹر بائیک کا استعمال اس وقت سوئٹزرلینڈمیں بھی ہورہا ہے۔ 11کلو واٹ والی بجلی کی موٹر اس میں لگائی گئی ہے جو اسے 14ہارس پاور کی طاقت فراہم کریگی۔ بیٹری موٹر بائیک تیار کرنے والی فیکٹری میں ہی بنائی گئی ہے اس میں 1200 سے زیادہ ایسے سیلز لگائے گئے ہیں جو 12کلو واٹ بجلی فراہم کرسکتے ہیں۔ اسکی قیمت 20600پونڈ ہے جبکہ بیٹری کی گنجائش 12.7کلو واٹ ہے۔ یہ صرف ساڑھے 3گھنٹے میں چارج ہوسکتی ہے۔

شیئر: