Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فضائی آلودگی : ہند میں مرنیوالوں کی تعداد میں اضافہ

واشنگٹن .... گرین پیس نے ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ فضائی آلودگی سے ہند میں مرنے والوں کی شرح دیگر زیادہ آمدنی والے ملکوں کی نسبت 4گنا زیادہ ہے۔ ہند اور چین میں پچھلے سال 1.6ملین افراد فضائی آلودگی سے ہلاک ہوئے۔ ایک رپورٹ کے مطابق یہ فضائی آلودگی محجر ایندھن اور خاص طور پر کوئلے سے پیدا ہوئی۔ رپورٹ کے مطابق زیادہ فضائی آلودگی سے 10ملکوں میں جو اموات ہوئیں ان میں ہند شامل ہے۔ جیسے جیسے ملکوں کی مجموعی قومی پیداوار میں اضافہ ہوتا ہے وہاں فضائی آلودگی کم ہوتی جاتی ہے لیکن حالیہ اقتصادی ترقی کے باوجود چین اور ہند بدترین فضائی آلودگی کا شکار ہیں۔ اگرچہ 1990ءسے اب تک دیکھا جائے تو وہاں فضائی آلودگی سے اموات کی تعداد کم ہوئی ہے لیکن اب بھی صورتحال بدترین ہے۔2010ءسے تو ہند میں حالات بہتر نہیں ہوئے۔کوئلے کے مسلسل استعمال کے نتیجے میں صورتحال خراب ہوتی جارہی ہے۔ ان دونوں ملکوں میں ایک لاکھ افراد پر بالترتیب 138اور 115افراد ہلاک ہوتے ہیں۔

شیئر: