Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نوجوانوں کیساتھ کام کرتے ہوئے عجیب لگتا ہے، امیتابھ

ممبئی .... اداکار امیتابھ بچن کا کہنا ہے کہ بالی وڈ میں نئے اداکاروں کی جو کھیپ آئی ہے وہ بہت باصلاحیت ہے مگر جب میں ان کے ساتھ سیٹ پر کام کرتا ہوں تو عمر کا فرق واضح نظر آتا ہے۔ ان اداکاروں کی عمریں 25سال کے قریب ہوتی ہیں جبکہ میں 74 سال کا ہوں۔ نئی دہلی میں لیڈر شپ سربراہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان سے سوال کیا گیا تھا کہ کیا وہ نئے اداکاروں کو باصلاحیت سمجھتے ہیں تو انہوں نے کہا کہ سارے ہی اداکار باصلاحیت آرہے ہیں۔کرن جوہر اس کانفرنس کے موڈریٹر تھے۔ امیتابھ نے فلم پروڈکشن میں کام کرنے والوں اور کہانی کاروں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ یہ لوگ تعریف کے قابل ہیں۔ جہاں تک میرا تعلق ہے مجھ سے جو کہا جاتا ہے میں کرد یتا ہوں۔ خود سے کچھ نہیں کرتا اسلئے میں کہانی تحریر کرنے والوں کی خصوصی طور پر تعریف کرتا ہوں۔ کرن نے ان سے سوال کیا کہ بالی وڈ کے 47سالہ تجربے کے بعد کیا آپ بتا سکتے ہیں کہ کونسی فلم ہٹ ہونے جارہی ہے اور کونسی فلاپ تو امیتابھ نے کہاکہ یہ بات تو کوئی بھی نہیں بتا سکتا حتی کہ یہ بھی نہیں بتایا جاسکتا کہ کونسی چلے گی اور کونسی نہیں۔ جب کرن جوہر نے کہا کہ مجھے تو یہ بات پہلے ہی پتہ چل جاتی ہے کہ کونسی فلم خراب بنا رہا ہوں تو اداکار نے فوری کہا کہ آخر آپ اسے روک کیوں نہیں دیتے۔ سامعین نے بھی امیتابھ سے بے شمار سوالات کئے۔ ان سے پوچھا گیا کہ کیا آپ ہند کا صدر بننے کو تیار ہیں تو امیتابھ نے کہا کہ میرے پاس اتنی نالج نہیں کہ میں یہ عہدہ سنبھال سکوں۔ ایک اور سوال کے جواب میں امیتابھ نے اعلان کیا کہ میرے والدین ہی میرے رول ماڈل ہیں۔ بچن اس سوال پر محض مسکرا کر رہ گئے کہ جب ان سے کہا گیا کہ نوٹو ںکی بندش کے دور میں ”کون بنے گا کروڑ پتی“ کا کیا حشر ہوتا؟ امیتابھ نے یہ سوال سن کر کرن جوہر سے کہا کہ مجھے ایک کارڈ دیں جس پر سوال لکھا ہو میں یہ کارڈ اس چینل کے پروڈیوسر کے حوالے کرونگا۔امیتابھ نے اپنے اس جواب سے لوگوں میں قہقہے بکھیر دیئے جب ان سے پوچھا گیا کہ 3، 4گھنٹے کی نیند کے بعد آپ کیسے دوبارہ کام شروع کردیتے ہیں تو امیتابھ نے کہاکہ ”اس وقت بھی میں سو رہا ہوں“۔ امیتابھ بچن نے اپنی تازہ ترین فلم ”پنک“ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس کے معاشرے پر اثرات مرتب ہونگے۔ یہ تفریح سے زیادہ اہمیت رکھتی ہے کیونکہ اس میں زبردست پیغام دیا گیاہے۔ اس فلم سے خواتین کو اپنے حقوق سمجھنے کا موقع ملے گا۔
 

شیئر: