Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسپینی ایئرپورٹ پرکچرا ہی کچرا

بارسلونا.... اسپین کے شہر بارسلونا ایئرپورٹ پر صفائی کارکنوں نے ہڑتال کردی جس کے بعد لاونج او رہر جگہ کچرے کے ڈھیر نظر آرہے ہیں۔ کارکنوں نے اپنے تنخواہ میں کٹوتی میں 2 روزہ ہڑتال شروع کی ہے۔ انہیں ملازم رکھنے والی کمپنی نے کہا کہ وہ اس کٹوتی سے 1.3ملین یورو بچانا چاہتی ہے۔کچرے کی وجہ سے مسافر حیران اور پریشان ہیں۔ ایک مسافر نے گھر واپس جاکر ٹویٹر پر تحریر کیا کہ شہر کی سڑکیں تو صاف ستھری ہیں لیکن بارسلونا ایئرپورٹ پر کچرا ہی نظر آرہا ہے۔ ایک اور نے تبصرہ کیا کہ آخر ایئرپورٹ پر کیا ہوگیا؟ ہر طرف چیزیں اور کچرا بکھرا ہوا تھا۔ ہوسکتا ہے کہ ایئرپورٹ والے کچھ ثابت کرنا چاہتے ہوں۔ایک اور مسافر نے ٹویٹر پرتحریرکیا کہ کچرے سے بھی زیادہ بڑھ کر سخت الفاظ استعمال کرنا چاہئے۔

شیئر: