Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ترک کرنسی کی قدر میں کمی

انقرہ۔۔۔۔ترک صدر رجب طیب اردگان کی جانب سے اپنے عوام کو غیر ملکی کرنسی سونے یا لیرے میں تبدیل کرنے کی اپیل کے بعد ترک کرنسی لیرے کی قدر میں زبردست کمی واقع ہوگئی۔ ایک ڈالر 3.5180لیرے کے برابر ہوگیا۔ عاجل کے مطابق اردگان نے یورپی ممالک میں کاروں کے شورومز کمپلیکس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ جو لوگ اپنے تکیوں کے نیچے غیر ملکی کرنسی محفوظ کئے ہوئے ہیں ضروری ہوگا کہ وہ اسے لیرے یا سونے میں تبدیل کرالیں۔ میں اس سے زیادہ کچھ نہیں کہونگا۔ ہم لوگ جلد ہی کم منافع پر سرمایہ کاروں کیلئے ترکی کے دروازے کھولنے جارہے ہیں۔ بتایا جارہا ہے اس کے بعد ترکی کے سینٹرل بینک کی جانب سے منافع کی شرح بڑھانے کے باوجود لیرے کی قدر میں زبردست کمی ریکارڈ کی گئی۔

شیئر: