Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں کورین مصنوعات مہنگی

ریاض۔۔۔۔جدہ میں جنوبی کوریاکے ڈپٹی قونصل جنرل اور کمرشل قونصلر نے تواصل ویب سائٹ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب میں ہمارے ایجنٹ ہماری مصنوعات ہماری مارکیٹ میں فروخت کی جانیوالی قیمت سے 3گنا زیادہ قیمت پر فروخت کررہے ہیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ جب سے جنوبی کوریا نے سعودی عرب کو سامان برآمدکرنا شروع کیا ہے تب سے سعودی درآمد کاراپنی مارکیٹ میں ہماری مصنوعات کے نرخ کئی بار بڑھا چکے ہیں حالانکہ ہمارے یہاں ان کی قیمتوں میں کوئی فرق نہیں آیا۔ انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ جنوبی کوریا نرخ متعین کرنے کے سلسلے میں مداخلت نہیں کرتا ، ہمارا کام صرف اتنا ہوتا ہے کہ کوئی تاجر ہم سے سامان طلب کرتا ہے اسے مطلوبہ سامان فراہم کردیا جاتا ہے۔

شیئر: