Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسرائیلی آبدوزوں کی تیاری میں ایران کی سرمایہ کاری

تل ابیب۔۔۔۔اسرائیلی جریدے ’’یدیعوت احرونوت‘‘نے انکشاف کیا ہے کہ ایرانی نظام کے ماتحت ایک انویسٹمنٹ کمپنی ایک ایسی جرمن کمپنی کے حصص خریدرکھے ہے جو اسرائیلی فوج کیلئے آبدوزیں تیار کررہی ہے۔ ایرانی کمپنی کے ساڑھے 4فیصد حصص جرمنی کی ٹینسکروپ ہے جو اسرائیلی بحریہ کیلئے نئی آبدوزیں بنوا رہی ہے۔ اسرائیلی جریدے نے یہ رپورٹ دیکر سوال اٹھایا کہ اسرائیلی فوج کے انتہائی خفیہ پروگرام کی تفصیلات ایرانی حصص مالکان کو فراہم کرنے کا موقع کیونکر دیا گیا۔

شیئر: