Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب امریکہ میں آگاہی مہم چلائے، اسکالر

قاہرہ۔۔۔۔مشرق وسطیٰ کے امور کے ایک ماہر قلمکار اور اسکالر بلال صعب نے واضح کیا ہے کہ سعودی حکومت کو اپنے امن ،خطے کے امن اور امریکی عوام کے امن کے حوالے سے اپنی مساعی جمیلہ کو امریکی عوام کی نظروں میں لانے کیلئے آگہی مہم چلانی ہوگی۔ سعودی حکومت یہی طریقہ اختیار کرکے سعودی امریکی تعلقات سے غائب ہوجانے والی ہم آہنگی اور توازن بحال کرسکتی ہے۔نیوز ویک میںشائع ہونیوالے اس مضمون کا عنوان تھا’’ہمیں سعودی امریکی تعلقات کے توازن کی بحالی کی ضرورت ہے۔ اسکالر نے تحریر کیا یہ حقیقت ہے کہ دونوں ملکوں کے تعلقات کی کوئی ایک کڑی غائب ہے جس کی وجہ سے متعدد مسائل پر امریکہ اور سعودی عرب کے درمیان سیاسی اختلافات پیدا ہوگئے ہیں۔ شامی بحران اور ایران کے ساتھ نمٹنے کے طریقہ کار پر دونوں ملک مختلف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عہدیداروں کو دوطرفہ تعلقات ماضی کی شکل میں بحال کرانے کیلئے صرف اقتصادی اور سلامتی شعبوں تک اپنی مساعی کو محدود کرنے کا طریقہ کار بند کرنا ہوگا اور امریکی رائے عامہ کو اپنے حق میں لانے کی کوشش کرنی ہوگی۔سعودی عہدیداروں کو چاہئے کہ وہ مشرق وسطیٰ بلکہ پوری دنیا کو دہشتگردی کے خطرات سے بچانے کیلئے کیا کچھ کررہے ہیں اس سے امریکی عوام کو آگاہ کریں۔سعودی وہی طریقہ اختیار کریں جو اسرائیل امریکی عوام کو اپنی مٹھی میں کرنے کیلئے اپنائے ہوئے ہیں۔

شیئر: