Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انڈر 17ٹورنامنٹ:پاکستان انٹرنیشنل اسکول سیمی فائنل میں

سعودی کرکٹ سینٹر کے یوتھ ڈیولپمنٹ پروگرام کے تحت جدہ میں شروع ہونے والے ایس سی سی ٹی ٹوئنٹی انڈر 17 انٹراسکول ٹورنامنٹ کے دوسرے ہفتے مےں6میچز کھیلے گئے جس میں پاکستان انٹرنیشنل اسکول العزیزیہ نے بنگلہ دیش انٹرنیشنل اسکول کو 44 رنز سے ، انٹرنیشنل انڈین اسکول نے بنگلہ دیش انٹرنیشنل اسکول انگلش سیکشن کو 9 وکٹوں سے، الفلاح انٹرنیشنل اسکول (ڈی پی ایس) نے بنگلہ دیش انٹرنیشنل اسکول کو 20 رنز سے ، انٹرنیشنل انڈین اسکول نے الواحہ انٹرنیشنل اسکول کو 10 وکٹوں سے ، پاکستان انٹرنیشنل اسکول العزیزیہ نے نیو الورود انٹرنیشنل اسکول کو 122 رنز کے بڑے مارجن سے اور پاکستان انٹرنیشنل اسکول انگلش سیکشن نے بنگلہ دیش انٹرنیشنل اسکول انگلش سیکشن کو 42 رنزسے شکست دی۔

شیئر: