Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یوم الوطنی اور پروفیسر خلیل الرحمن اعظمی کی یاد میں طرحی نشست

بحرین میں منعقد ہونے والی نشست میں بیرون بحرین بھی شعراْ شرکت کرسکتے ہیں
 
منامہ(طاهر عظيم ) بحرین میں یوم الوطنی اور پروفیسر خلیل الرحمن اعظمی کی یاد میں طرحی نشست کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ بحرین کی معروف سماجی اورادبی شخصیت شکیل احمد صبرحدی نے طرحی شعری نشست کا اہتمام کیا ہے۔ تقریب میں اجمل سراج مہمان خصوصی ہوںگے۔ اجمل سراج کراچی کے خوش فکر سخنور ہیں اور شاعری میں اپنا نمایاں اسلوب رکھتے ہیں۔طرحی نشست 16 دسمبر 2016  جمعہ کو 8 بجے شب بحرین پرائیڈ سند میں ہوگی۔ بحرین میں زبان وادب کے فروغ اور جذبۂ حب الوطنی نیز امن و خیر سگالی کے جذبے کو فروغ دینے میں مجلس فخر بحرین برائے فروغِ اُردو کی ادبی تقاریب کا بہت اہم کردار ہے۔روایت سے انحراف کرتے ہوئے اس مرتبہ طرحی شعری نشست کے لئے پروفیسر خلیل الرحمن اعظمیٰ کی کتاب ’’آسماں اے آسماں‘‘ سے کوئی بھی مصرع لیا جاسکتا ہے تاکہ سخنورانِ اُردو زیادہ سے زیادہ اپنی تخلیقات پیش کریں۔ بیرون بحرین شعراء کرام اپنا کلام تحریری یا آڈیو ریکارڈنگ، ای میل یا فیس بک کے ذریعہ ارسال کرسکتے ہیں۔ان کا کلام نشست میں پڑھنے اور آڈیو ریکارڈنگ سنانے کا انتظام ہوگا۔تقریب میں مقامی اور سعودی عرب سے معروف شعرا کرام اور ممتاز خواتین و حضرات کی شرکت متوقع ہے۔ 

شیئر: