Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اڑن طشتری جیسی ہاو س بوٹ

روم .....اٹلی کے ایک کشتی ساز نے اڑن طشتری جیسی ہاوس بوٹ بنائی ہے۔ یہ کشتیاں 2018ءسے فروخت ہونے لگیں گی اور اس میں کچھ تبدیلیاں کرکے اسے پرواز کے قابل بھی بنایا جاسکے گا۔ کشتی پر اتنا بڑابنگلہ بنا ہوا ہے کہ جس میں 100افراد کیلئے بھی تقریب منعقد ہوسکتی ہے۔ کشتی بنانے والی کمپنی اس پروجیکٹ کیلئے اگلے چند ہفتوں سے رقم جمع کرنے کی مہم شروع کریگی۔ اسکا کہناہے کہ ایسی کشتیاں بنانے کیلئے کمپنی کو ایک ملین یورو کی ضرورت ہے۔ یہ کشتی 20میٹر چوڑی ہوگی اور اسکا نام یو ایف او 2.0رکھا گیا ہے۔ فی الوقت یہ پانی پر ہوگی تاہم اس کے ڈیزائنر نے کہا کہ آئندہ اس کی پرواز بھی یقینی بنائی جائیگی۔ اس میں 2حصے ہیں اوپر رہائش ہوگی جبکہ ایک تیرتا ہوا ڈیک ہوگا۔ ڈیزائنر کا کہناہے کہ تیرنے میں اسے کسی مشکل کا سامنا نہیں کرنا پڑیگا۔ یہ کشتی کئی مقاصد کیلئے کارآمد ہوگی۔ اس میں ہوٹل بھی کھولا جاسکتا ہے۔ جم بھی بن سکتا ہے او رتیرتا ہوا ریستوران بھی قائم کیا جاسکتا ہے۔ اسکے نچلے حصے میں سرسبز اور ہرا بھرا باغ بھی بنایا جاسکتا ہے جہاں گھاس لگی ہوئی ہو اور درخت بھی ہوں۔ نچلے حصے میں ہی کچن اور لاونج بھی بنایا گیا ہے ۔ یہ کشتی 2x80ہارس پاور الیکٹرک انجنوں سے لیس ہوگی اس کے نتیجے میں اسے چلایا جاسکے گا۔اس میں تقریباً 16بیٹریاں لگی ہوئی ہیں ۔ باہر شمسی توانائی کے پینلز بھی لگے ہیں جبکہ ہوا اور پانی سے چلنے والے ٹربائن بھی ہیں جس سے بجلی پیدا ہوتی ہے۔ اس میں ایک واٹر جنریٹر بھی لگا ہے جو نمکین پانی یا بارش کو پینے کے قابل بنائیگا۔ کشتی کی زیادہ سے زیادہ رفتار 9ناٹ ہوگی۔گودام کی جگہ بھی رکھی گئی ہے۔ اسکا قطر 20میٹر پر ہے اور اس کی ڈلیوری کیلئے فوجی کارگو ہیلی کاپٹر استعمال ہونگے۔ سمندر میں طغیانی کے باوجود یہ اڑن طشتری اپنے لچکدار لنگر کے نظام کے تحت اپنی جگہ پر مستحکم ہوگی۔ یہ یو ایف او ماحولیات دوست ہے ۔
 
 

شیئر: