Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

متاثرہ ملکوں میں آثار قدیمہ کی حفاظت کیلئے عالمی اتحاد

ابوظبی۔۔۔ابوظبی میں منعقدہ عالمی کانفرنس کے شرکاء نے لڑائی جھگڑوں سے متاثرہ مقامات کے آثار قدیمہ کی حفاظت کیلئے عالمی اتحاد قائم کردیا۔ کانفرنس میں شریک 40تنظیموں اور ممالک نے عہد کیا ہے کہ وہ آثار قدیمہ کو برسرپیکار فریقوں کے جارحانہ حملوں سے بچانے کیلئے احتیاطی اقدامات کرینگے اور اس کے اخراجات برداشت کرینگے۔ کانفرنس میں کئی ممالک کے قائدین ، اعلیٰ سرکاری عہدیدار ، این جی اوز کے ذمہ داران اور ماہرین شریک ہوئے۔ انہوں نے طے کیا کہ لڑائی جھگڑوںوالے مقامات پر خطرات سے دوچار ثقافتی ورثے کی حفاظت کیلئے فنڈ قائم کیا جائیگاجس کے ذریعے نوادر کے غیر قانونی کاروبار کے انسداد اور ہنگامی و احتیاطی تدابیر پر آنیوالے اخراجات پورے کئے جائیں گے۔ کانفرنس کے اختتام پر اعلان ابوظبی جاری کیا گیاجس میں شرکاء نے دہشتگردی یا لڑائی جھگڑے کے خطرات سے دوچار ثقافتی املاک کی حفاظت کیلئے بین الاقوامی نیٹ ورک قائم کرنے کا عندیہ دیا۔

شیئر: