Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مصر نئے حلیف تلاش کرنے لگا

واشنگٹن۔۔۔۔امریکی جریدے نیویارک ٹائمز نے اطلاع دی ہے کہ مصر حالیہ برسوں کے دوران علاقے میں اثرونفوذ کھودینے کے بعد نئے حلیف تلاش کرنے لگا۔جریدے نے اپنی رپورٹ میں تحریر کیا ہے کہ مصر نے حال ہی میں روس کے قریب ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ مصر شامی بحران کی وجہ سے خلیج کے اپنے روایتی حلیفوں سے دور ہوگیا۔ سعودی عرب کو مصری اقتصاد کا سب سے بڑا مددگار مانا جاتا ہے تاہم اس کے باوجود مصر نے علاقائی کردار کی بازیابی کے چکر میں شامی بحران سے متعلق سعودی عرب سے مختلف موقف اختیارکرلیا۔ نیویارک ٹائمز کا کہنا ہے کہ فی الوقت روس مشرق وسطیٰ میں سب سے زیادہ اثرونفوذ رکھنے والی طاقت بن گیا ہے کیونکہ امریکہ مشرق وسطیٰ میں موثر کردار کے حوالے سے پیچھے ہٹ رہا ہے۔ قاہرہ اپنے علاقائی کردار کی بازیابی کیلئے روس پر انحصار کررہا ہے خواہ یہ بات سعودی عرب کو بری ہی کیوں نہ لگے۔

شیئر: