Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اب انسانی دماغ بھی ہیک ہوگا

کیلیفورنیا .....اب انسان کا دماغ بھی ہیک کیا جاسکتا ہے۔ کیلیفورنیا کی اسٹینفورڈ یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے چوہے پر اسکا تجربہ کیا۔ انکا کہناہے کہ لیباریٹری میں چوہے کو کچھ خوراک دیکر اس پر تجربات کئے جاتے تھے لیکن اب سائنسدانوں کے ایک گروپ نے چوہے پر قابو پانے کیلئے نیا طریقہ دریافت کیاہے۔ وہ اسکے دماغ پر روشنی پھینکتے ہیں اور پھر ایک چھوٹی سی ڈیوائس کے ذریعے وائرلیس کے بغیر دماغ کو روشنی کے ذریعے قابو میں کیا جارہا ہے۔ انکا کہنا ہے کہ یہی تکنیک انسانوں پر بھی کسی دن آزمائی جائیگی۔ سائنسدانوں نے صرف روشنی اور ریڈیو کی لہروں کے ذریعے اس کی نقل و حرکت کو کنٹرول کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے دماغ کے مخصوص حصوں پر روشنی ڈالی تھی۔ ریسرچ ٹیم کے سربراہ کا کہنا ہے کہ دماغ کو کنٹرول کرنے کے بارے میں ایک مضمون سائنس فکشن میں پڑھا تھا لیکن اب ہم صرف روشنی کے ذریعے دماغ کے خلیات کو اپنے مطابق استعمال کرسکتے ہیں۔پچھلے جائزے میں کہا گیا تھا کہ سائنسدانوں نے ایک فائبر آپٹک تار چوہے کے دماغ میں ڈالی تھی اور پھر ایل ای ڈی لائٹس کے ذریعے اسکا دماغ ہیک کیا تھا۔ اب انہوں نے تار کی جگہ ایک ننھی سی ڈیوائس استعمال کی ہے اور اسکے دماغ میں یہ ڈیوائس پیوست کی۔ انہوں نے بتایا کہ جب ہم نے اپنا وائرلیس پاور سسٹم سوئچ آن کیا تو یہ ڈیوائس نیلی روشنی دینے لگی اسکا مطلب یہ تھا اس نے سگنل پہنچانا شروع کردیئے۔
 

شیئر: