Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قطر میں اجیال فلم فیسٹیول، پاکستانی بچوں کی شرکت

دوحہ( تصاویر ورپورٹ: دانیال احمد)قطر میں تیسرے سالانہ اجیال فلم فیسٹیول کا آغاز ہو گیا۔5 دسمبر تک جاری رہنے والے اس فیسٹیول میں قطر کے نوجوانوں کی طرف سے مختلف معاشرتی، ثقافتی اور تاریخی موضوعات پر مبنی فلمیں پیش کی جائیں گی۔ چھٹی کے دنوں میں بچوں کے لئےخصوصی شوز کا اہتمام کیا گیا۔ مقامی اور غیرملکی شہریوں کی بڑی تعداد نے قطارہ کا رخ کیا جہاں یہ فیسٹیول جاری ہے۔ فیسٹیول میں پاکستانی اور ہندوستانی نوجوانوں نے بھی بڑھ چڑھ کر شرکت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ اجیال فلم فیسٹیول قطر میں اداکاری اور ہدایتکاری کا شوق رکھنے والے افراد کے لئے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کا بہترین موقع ہے۔ پاکستانی طلبہ و طالبات نے بھی فلم فیسٹیول میں حصہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ یہاں آ کر انہوں نے بہت کچھ سیکھا اور مختلف ممالک کے لوگوں سے ملنے اور ان کی ثقافت کے بارے میں جاننے کا موقع ملا۔

شیئر: