Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گوگل نے خود کار سائیکل کی تیاری شروع کر دی

  نیویارک..... گوگل نے بغیر ڈرائیور گاڑی کے بعدخود کار سائیکل کی تیاری شر وع کر دی ہے۔ بغیر ڈرائیور گاڑیوں پر کامیاب تجربوں کے بعد پیڈل سے چلنے والی اورتیز رفتار گاڑیوں کے درمیان سائیکل چلانا سائیکل سوار کےلئے بھی پر خطر ہوتا ہے اور کار سوار کےلئے بھی اس مشکل کو حل کرنے کےلئے گوگل نے سنسرز لگی، اپنا توازن برقرار رکھنے والی سائیکل کا تجربہ کیا ہے۔ گوگل کا کہنا ہے اس سائیکل کے بہت سے فائدے ہیں ۔ سنسرز کی مدد سے سائیکل سامنے سے آنے والی ٹریفک دیکھ کر خود ہی رک جائے گی۔ اپنا توازن قائم رکھنے کی وجہ سے سائیکل سوار کے گرنے کا خطرہ کم ہے۔ سائیکل پر بیٹھے آپ اپنا کام بھی کر سکتے ہیں اور بچے بھی اس پر محفوظ ہیں ، سب سے بڑھ کر یہ سائیکل ماحول دوست ہے۔

شیئر: