نگراں وزیراعظم کے سنگا پور اور برطانیہ میں اثاثے
اسلام آباد... نگراں وزیراعظم ناصر الملک سنگاپور اور برطانیہ میں کروڑوں روپے مالیت کی املاک کے مالک ہیں۔الیکشن کمیشن نے نگراں وزیراعظم کے اثاثوں کی تفصیلات جاری کی ہیں۔ جس کے مطابق نگراں وزیراعظم کی سنگارپور اور برطانیہ میں جائدادیں اور اسلام آباد میں 3 پلاٹ ہیں۔ نگراں وزیراعظم کا ڈپلومیٹ انکلیو میں اپارٹمنٹ بھی ہے۔ نگراں وزیراعظم 3 لاکھ 80 ہزار ڈالر کے مقروض بھی ہیں۔نگراں وزیراعظم کی سنگاپور میں 7 لاکھ ڈالر اور برطانیہ میں 2 لاکھ 72 ہزار پونڈ کی پراپرٹی ہے جو اہیلہ اور بچوں کے نام ہے۔ 10 کروڑ روپے کا بینک بیلنس ، سوات میں 45 دکانیں ، فلور مل اور سی این جی اسٹیشن میں شیئرز بھی ہیں۔نگران وزیراعلیٰ پنجاب حسن عسکری کے پاس 70 لاکھ مالیت کا گھر ہے۔ 9 لاکھ 30 ہزار روپے کے کیش پرائز بانڈز اور ایک کروڑ کا بینک بیلنس ہے۔